منگل, 18 اگست 2026 | 4 ربیع الاول 1448 ہجری | 3 بھادوں
بریکنگ نیوز
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا تاریخی دفاعی معاہدہ، ٹرمپ کا خیرمقدم پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت ایران جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیاں تیز روس اور یوکرین کشیدگی میں اضافہ، ماسکو پر بڑے ڈرون حملے کی اطلاعات پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان  جھگڑے کی ویڈیو وائرل

میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل

لاہور میں اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ کو ملازمہ کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو جون 2026 کی ہے واقعے کی پولیس نے مکمل انکوائری کی۔اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کو طلب کرکے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی گئی، گھریلو ملازمہ نے معاملہ باہمی رضامندی سے معاملہ حل ہونے کی تصدیق کی تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمہ نے اداکارہ میرا کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا بھی بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا۔ ملازمہ کا تحریری معاہدہ اور ویڈیو بیان کو پولیس ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

اداکارہ میرا نے بھی ملازمہ کے خلاف سامان لے جانے کی درخواست پولیس کو دی تھی۔

ملازمہ کی جانب سے واپس کی گئی اشیا کے بعد اداکارہ میرا نے اپنی درخواست بھی واپس لے لی ہے، پولیس انکوائری میں دونوں فریقین کے درمیان معاملہ طے پانے کی تصدیق ہوئی ملازمہ نے واضح طور پر اداکارہ میرا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

واپس نہیں جانا چاہتے، ہزاروں مراکشی تارکین وطن سڑکوں پر نکل آئے 'پاکستان آئیڈل 2026' کا یومِ آزادی پرپشکوہ شو، گلوکاروں کے شاندار ملی نغموں نے سماں باندھ دیا عمیرہ احمد کی تحریر کردہ ڈراما سیریل 'دارِ نجات' اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر، شہریار منور اور درِفشاں سلیم کی نئی جوڑی توجہ کا مرکز ہٹ ڈراما سیریل 'ہمراہی' کی آخری قسط بڑی اسکرین پر، ستاروں کی رنگارنگ شرکت ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے 'ٹوائلائٹ' کی اگلی ممکنہ فلم میں واپسی کا امکان ظاہر کر دیا بلال لاشاری کی 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' نے بین الاقوامی لیول پر چین میں دو اہم ایوارڈز نام کر لیے