پیر, 24 اگست 2026 | 10 ربیع الاول 1448 ہجری | 9 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
محدود سرمائے سے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 3 بہترین آئیڈیاز

محدود سرمائے سے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 3 بہترین آئیڈیاز

ذاتی کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے کم سرمایہ سے شروع ہونے والے کاروبار ایک اچھا آپشن ثابت ہوسکتے ہیں۔

کسی بھی کاروبار کا انتخاب کرتے وقت سرمایہ، ذاتی مہارت، ممکنہ گاہکوں اور سال بھر رہنے والی طلب کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ان عوامل میں توازن ہو تو ایک سادہ کاروباری خیال بھی منافع بخش بن سکتا ہے۔

KITCHEN & Restauran

1۔ مخصوص کھانوں کا کلاؤڈ کچن
گھریلو یا چھوٹے کچن سے صرف ہوم ڈلیوری کے لیے کھانے کا کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس ماڈل میں ریسٹورنٹ کی طرح بیٹھنے کی جگہ درکار نہیں ہوتی، جس سے اخراجات کم رہتے ہیں۔

ابتدائی سرمایہ کاری عموماً ایک سے پانچ لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔ بریانی، دیسی کھانے یا کسی ایک مخصوص فوڈ آئٹم پر توجہ دینے سے مینیو محدود، اخراجات قابو میں اور آرڈرز کی تیاری آسان رہتی ہے۔ کامیابی کے لیے معیاری کھانا، مناسب پیکیجنگ، واضح قیمتیں اور سوشل میڈیا پر مؤثر تشہیر اہم ہیں۔

Home Tutors in Pakistan

2۔ آن لائن ٹیوشن سروس
تعلیم کے شعبے میں آن لائن ٹیوشن بھی کم سرمایہ والا کاروبار ہے۔ اسکول کے مضامین، زبانیں، کوڈنگ، اسپوکن انگلش اور مسابقتی امتحانات کی تیاری جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

ایک لیپ ٹاپ، بہتر انٹرنیٹ اور بنیادی تدریسی سہولتوں کے ساتھ تقریباً 10 سے 30 ہزار روپے میں آغاز ممکن ہے۔ ابتدا میں چند طلبہ کے بعد گروپ کلاسز اور ریکارڈ شدہ کورسز کے ذریعے کاروبار بڑھایا جاسکتا ہے۔

Digital Marketing

3۔ فری لانس ڈیجیٹل مارکیٹنگ
چھوٹے کاروباروں کو سوشل میڈیا، سرچ انجن آپٹیمائزیشن اور آن لائن تشہیر کی مسلسل ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ غور شعبہ ہے۔

اس کام کا آغاز تقریباً 20 سے 40 ہزار روپے میں کیا جاسکتا ہے۔ بہتر حکمت عملی یہ ہے کہ ابتدا میں کسی ایک شعبے، مثلاً ایس ای او، سوشل میڈیا مینجمنٹ یا آن لائن اشتہارات میں مہارت حاصل کی جائے اور مستقل کلائنٹس ملنے کے بعد خدمات کا دائرہ وسیع کیا جائے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ’’جڑواں دلہنیں، جڑواں دولہے اور جڑواں ہی پادری‘‘، شادی کی انوکھی تقریب نیٹ فلیکس کی نئی سنسنی خیز فلم ریلیز، ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا نیمل خاور کی نئی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی تماشہ سیزن 5 میں سامعہ حجاب کا یاسر عالم سے محبت کا اعتراف