نادرا سے شناختی کارڈ بروقت وصول نہیں کریں گے تو کیا ہوگا؟
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بننے کے بعد اسے بروقت وصول کریں۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق شناختی کارڈ کی درخواست جمع کروانے کے بعد اسے مقررہ مدت پوری ہونے پر جلد از جلد وصول کرلیں۔
پالیسی کے مطابق شناختی کارڈ وصول نہ کرنے پر ڈلیوری کی آخری تاریخ کے تین ماہ بعد اسے تلف کردیا جاتا ہے۔
اگر صارفین شناختی کارڈ بروقت وصول نہیں کریں گے تو انہیں دوبارہ بنوانے کے لیے نئی درخواست دینے کے ساتھ ساتھ فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔