پیر, 17 اگست 2026 | 3 ربیع الاول 1448 ہجری | 2 بھادوں
بریکنگ نیوز
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا تاریخی دفاعی معاہدہ، ٹرمپ کا خیرمقدم پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت ایران جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیاں تیز روس اور یوکرین کشیدگی میں اضافہ، ماسکو پر بڑے ڈرون حملے کی اطلاعات پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
کراچی: بارہویں جماعت پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی: بارہویں جماعت پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پری انجینئرنگ گروپ میں اس بار پوزیشنز کے لئے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پہلی پوزیشن تین امیدواروں نے مشترکہ طورپر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن پر بھی دو امیدوار کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری کالجوں میں اعلیٰ تعلیمی معیار، قابل اور محنتی اساتذہ کی کاوشوں اور طلبہ کی بھرپور محنت کے باعث ان اداروں کے طلبہ ہر سال بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں جو سرکاری تعلیمی اداروں کے مضبوط تعلیمی نظام کا واضح ثبوت ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا کہ پری انجینئرنگ گروپ میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں خصوصاً آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کی کارکردگی نہایت شاندار رہی جس کے چار طالبعلموں نے پہلی 3پوزیشنیں حاصل کیں۔
چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ پری انجینئرنگ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم محمد سعد عادل ولد فرحان عادل رفیع رول نمبر 804724، اسی کالج کے عبداللہ جمال ولد جمال ناصر رول نمبر 804713 اور بحریہ کالج (کارساز) کی طالبہ عائشہ راشد بنت محمد راشد نصیر رول نمبر 819958 نے ٹوٹل 1100میں سے 1006نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔ دوسری پوزیشن آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم محمد احمد رضا ولد عبدالرحمن رول نمبر 804677 نے 1005 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن دہلی گورنمنٹ کالج کے طالبعلم حافظ عبدالرافع طارق ولد طارق محبوب رول نمبر 802712 اور آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم انس جاوید ولد عابد جاوید آرائیں رول نمبر 804662 نے 1004نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

گیس کی عارضی فراہمی کا شیڈول جاری وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا اور اہم فیصلہ بڑی خوشخبری ! 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کی لاٹری نکل آئی سکھوں کا شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان میر رضا کی لاش کو سب سے پہلے کس نے دیکھا؟تحقیقات کے دوران نئی فوٹیج سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم کی تیاریاں شروع