پیر, 17 اگست 2026 | 3 ربیع الاول 1448 ہجری | 2 بھادوں
بریکنگ نیوز
ٹرمپ کا قوم سے خطاب: ایران کو "قدیم دور" میں دھکیلنے کی دھمکی، جنگی مقاصد کی تکمیل کا دعویٰ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس کے بعد مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے برطانیہ کی قیادت میں 40 ممالک کا اتحاد سرگرم ہو گیا ہے اور مشترکہ فوجی و سفارتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے پاکستان اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں اقوام متحدہ نے لبنان میں امن دستوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی پولیس نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن کو حراست میں لے لیا ہے عراق 40 سال اور ترکیہ 24 سال کے طویل وقفے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں قطر کی اہم ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے عالمی سطح پر توانائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قطر کی گیس سپلائی میں کمی دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
بڑی خوشخبری ! 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کی لاٹری نکل آئی

بڑی خوشخبری ! 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کی لاٹری نکل آئی

فیصل آباد: 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لوگ قرعہ اندازی کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب ان کا انتظار ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 107 کا انعقاد ہوا، جس میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔
اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔

1500 کے انعامی بانڈ کے فاتحین
قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 177110 نے پہلا انعام جیتا جبکہ دوسرے انعام کے فاتح نمبرز 804336، 985779 اور 987416 ہیں۔

تاہم پرائز بانڈ کے تیسرے انعام کے تحت 1,696 فاتحین کو 18,500 روپے فی کس دیے جائیں گے۔
Prize Bond – Latest Results and Updates
پرائز بانڈز پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھے جاتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار کو اصل رقم کا نقصان نہیں ہوتا، جبکہ سال بھر ہونے والے ڈرا میں انعام جیتنے کا موقع ملتا ہے جبکہ قرعہ اندازی ہر تین ماہ بعد منعقد کی جاتی ہے۔

شہری درست شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست فارم کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے متعلقہ دفاتر، مخصوص کمرشل بینک برانچز یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈ خرید سکتے ہیں۔انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے فاتحین مقررہ کلیم فارم کے ساتھ متعلقہ اسٹیٹ بینک بی ایس سی فیلڈ آفس، مخصوص کمرشل بینک برانچ یا نیشنل سیونگز سینٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ٹیکس کی شرح
سال 2026 کے ٹیکس سال میں پرائز بانڈ کی جیتی گئی رقم پر ایکٹو ٹیکس پیئرز (ATL) کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا اور اہم فیصلہ سکھوں کا شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان میر رضا کی لاش کو سب سے پہلے کس نے دیکھا؟تحقیقات کے دوران نئی فوٹیج سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم کی تیاریاں شروع اسرائیلی وزیر بن گویر کا غزہ میں روزانہ 30 سے 40 فلسطینیوں کے قتل کا انتہائی اشتعال انگیز مطالبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک