بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
خاران (16 اگست 2026): سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک اور باقی کو زخمی کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ان پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کا بھی الزام تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت یہ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بڑی مقدار میں گولہ بارود، 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔