پیر, 17 اگست 2026 | 3 ربیع الاول 1448 ہجری | 2 بھادوں
بریکنگ نیوز
ٹرمپ کا قوم سے خطاب: ایران کو "قدیم دور" میں دھکیلنے کی دھمکی، جنگی مقاصد کی تکمیل کا دعویٰ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس کے بعد مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے برطانیہ کی قیادت میں 40 ممالک کا اتحاد سرگرم ہو گیا ہے اور مشترکہ فوجی و سفارتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے پاکستان اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں اقوام متحدہ نے لبنان میں امن دستوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی پولیس نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن کو حراست میں لے لیا ہے عراق 40 سال اور ترکیہ 24 سال کے طویل وقفے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں قطر کی اہم ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے عالمی سطح پر توانائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قطر کی گیس سپلائی میں کمی دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
کراچی: اہم شاہراہ 6 بجے سے ٹریفک کیلیے بند

کراچی: اہم شاہراہ 6 بجے سے ٹریفک کیلیے بند

کراچی (16 اگست 2026): تین تلوار کلفٹن پر سیاسی جماعت کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر اہم شاہراہ 6 بجے سے ٹریفک کیلیے بند کر دی گئی۔

ٹریفک پولیس ساؤتھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میٹروپول سے لے کر تین تلوار بذریعہ کلفٹن برج بند رہے گا، کے پی ٹی انڈر پاس اور بوٹ بیسن سے تین تلوار جانے والا راستہ بند رہے گا، ریس کورس سگنل اور باتھ آئی لینڈ سے تین تلوار جانے والا راستہ بھی بند رہے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایئرپورٹ سے شہر کی جانب آنے والی ٹریفک سی ایس ڈی کی طرف بائیں مڑ کر آگے جائے گی، ٹریفک جے پی ایم سی کی طرف سے اپنی منزل پر روانہ ہوگی، بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک پنجاب کالونی کی جانب جائے گی، دو تلوار سے آنے والی ٹریفک زمزمہ اسٹریٹ سے آگے جائے گی۔
مزید کہا گیا کہ عبداللہ ہارون روڈ اور آواری سگنل سے ٹریفک فاطمہ جناح روڈ کینٹ اسٹیشن جائے گی، چوہدری خلیق الزماں روڈ سے ضیا الدین روڈ جانے والی ٹریفک تین تلوار نہیں جائے گی، شہری بند راستوں کی جانب جانے سے گریز کریں، متبادل راستوں کا استعمال کر کے منزل کی جانب روانہ ہوں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

جماعتِ اسلامی کے دھرنوں اور احتجاجی تحریک کے لیے انتظامات مکمل، کارکنان کو متحرک کرنے کی مہم تیز ملک بھر کی شاہراہوں اور عمارتوں پر برقی ققمقموں سے چراغاں، گرینڈ آزادی ریلیوں کا انعقاد یومِ آزادی پر تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، وائلٹنگ پر پابندی اگست پر سول و ملٹری اعزازات کا اعلان: بہادری اور نمایاں خدمات پر سول ایوارڈز تفویض ملک بھر میں 79 واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا، وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامتی پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال