پیر, 17 اگست 2026 | 3 ربیع الاول 1448 ہجری | 2 بھادوں
بریکنگ نیوز
ٹرمپ کا قوم سے خطاب: ایران کو "قدیم دور" میں دھکیلنے کی دھمکی، جنگی مقاصد کی تکمیل کا دعویٰ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس کے بعد مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے برطانیہ کی قیادت میں 40 ممالک کا اتحاد سرگرم ہو گیا ہے اور مشترکہ فوجی و سفارتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے پاکستان اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں اقوام متحدہ نے لبنان میں امن دستوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی پولیس نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن کو حراست میں لے لیا ہے عراق 40 سال اور ترکیہ 24 سال کے طویل وقفے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں قطر کی اہم ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے عالمی سطح پر توانائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قطر کی گیس سپلائی میں کمی دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی(17 اگست 2026): راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔

موسلادھار بارش کے باعث واسا راولپنڈی ہائی الرٹ پر ہے، اور رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ رواں مون سون سیزن کا یہ سب سے ہیوی اسپیل ہے، مجموعی طور پر 140 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں، سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے، مری روڈ ڈھوگ کھبا، جامع مسجد روڈ صادق آباد کے علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں، جب کہ واسا کی ہیوی مشینری اور عملہ نکاسئ آب کے آپریشن میں مصروف ہے، ایسے میں جاوید کالونی، ندیم کالونی اور مسلم کالونی کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ، صادق آباد، سٹی صدر روڈ، ڈھوک کھبہ، ملت کالونی اور آریہ محلے میں نکاسئ آب کے لیے ہیوی مشینری اور عملہ موجود ہے، جب کہ نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ایم ڈی نے بتایا کہ کٹاریاں کے مقام پر پانی لیول 20 فٹ، گوالمنڈی پل پر 17 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سیدپور میں 9 ملی میٹر، گولڑہ میں 145 ملی میٹر، بوکرہ میں 134 ملی میٹر بارش، پی ایم ڈی میں 48 ملی میٹر، شمس آباد میں 47 ملی میٹر، کچہری میں 61 ملی میٹر، پیرودھائی میں 106 ملی میٹر، گوالمنڈی میں 79، نیو کٹاریاں میں 78 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

حافظ نعیم الرحمان کا احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کراچی: اہم شاہراہ 6 بجے سے ٹریفک کیلیے بند جماعتِ اسلامی کے دھرنوں اور احتجاجی تحریک کے لیے انتظامات مکمل، کارکنان کو متحرک کرنے کی مہم تیز ملک بھر کی شاہراہوں اور عمارتوں پر برقی ققمقموں سے چراغاں، گرینڈ آزادی ریلیوں کا انعقاد یومِ آزادی پر تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، وائلٹنگ پر پابندی اگست پر سول و ملٹری اعزازات کا اعلان: بہادری اور نمایاں خدمات پر سول ایوارڈز تفویض