پیر, 17 اگست 2026 | 3 ربیع الاول 1448 ہجری | 2 بھادوں
بریکنگ نیوز
ٹرمپ کا قوم سے خطاب: ایران کو "قدیم دور" میں دھکیلنے کی دھمکی، جنگی مقاصد کی تکمیل کا دعویٰ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس کے بعد مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے برطانیہ کی قیادت میں 40 ممالک کا اتحاد سرگرم ہو گیا ہے اور مشترکہ فوجی و سفارتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے پاکستان اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں اقوام متحدہ نے لبنان میں امن دستوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی پولیس نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن کو حراست میں لے لیا ہے عراق 40 سال اور ترکیہ 24 سال کے طویل وقفے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں قطر کی اہم ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے عالمی سطح پر توانائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قطر کی گیس سپلائی میں کمی دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

لاہور (16 اگست 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مہنگے پیٹرول اور لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹے بعد اپنے کارکنوں سے دوبارہ بات کروں گا، وزیر اعظم شہباز شریف سن لیں ہم بریفنگ لینے اسلام آباد نہیں آئیں گے، دھرنا گلی محلوں میں چلتا رہے گا اور احتجاج ملک بھر میں چلتا رہے گا، بات صرف ایک نکتے پر ہوگی کہ پیٹرول کی قیمت کم کرو ورنہ جو دھرنا یہاں چل رہا ہے وہ پاکستان میں پھیلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بات اس پر نہیں ہوگی کہ ہم مجبور ہیں اور آئی ایم ایف کا دباؤ ہے، آپ نے پورے نظام کو تہس نہس کر کے رکھ دیا، ہم اپنے مطالبات منوانے کیلیے بیٹھے ہیں، حکومت نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، والدین بچوں کی فیس نہیں دے پا رہے، لوٹ مار کرنے والے حکمران عوام کا دکھ نہیں سمجھ سکتے، مراعات یافتہ طبقہ عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے؛اسلامی جماعت نے بھی نیے انتظامی یونٹس کی حمایت کر دی

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ حکمران پیٹرول کی قیمت الگ اور ٹیکس الگ بڑھاتے ہیں، حکومت روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے، حکومت زبردستی لیوی وصول کرتی ہے یہ بھتہ ٹیکس ہے، جاگیردار اور وڈیروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیتا، جاگیردار سیاستدانوں سے سالانہ 12 ارب اور غریبوں سے 700 ارب وصول کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم نہیں کرتے عوام کا خون نچوڑتے ہیں، غریبوں سے صحت کی سہولت بھی چھین لی گئی، سیاستدانوں نے تعلیم کو طبقات میں تقسیم کر دیا ہے، حکمرانوں کے پیچھے ہٹنے تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا- ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ جدوجہد جاری رہے گی، جس کو آنا ہے یہاں آئے ہم سے یہاں بات کرے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، رین ایمرجنسی نافذ کراچی: اہم شاہراہ 6 بجے سے ٹریفک کیلیے بند جماعتِ اسلامی کے دھرنوں اور احتجاجی تحریک کے لیے انتظامات مکمل، کارکنان کو متحرک کرنے کی مہم تیز ملک بھر کی شاہراہوں اور عمارتوں پر برقی ققمقموں سے چراغاں، گرینڈ آزادی ریلیوں کا انعقاد یومِ آزادی پر تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، وائلٹنگ پر پابندی اگست پر سول و ملٹری اعزازات کا اعلان: بہادری اور نمایاں خدمات پر سول ایوارڈز تفویض