اتوار, 23 اگست 2026 | 9 ربیع الاول 1448 ہجری | 8 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
غیر مسلم شخص نے قرآنی علم کے مقابلے میں عمرے کا انعام جیت لیا

غیر مسلم شخص نے قرآنی علم کے مقابلے میں عمرے کا انعام جیت لیا

مصر میں عیسائی شخص نے قرآن پاک سے متعلق معلوماتی مقابلے میں شرکت کے بعد مفت عمرہ ٹرپ جیت لیا۔

مصر میں ایک عیسائی شخص نے اسلامی مذہبی مقابلے میں حصہ لینے کے بعد مفت عمرہ کا ٹرپ جیت لیا ہے جس میں خود عیسائی ہونے کے باوجود شرکاء کے قرآن کے علم کا امتحان لیا گیا تھا۔

مینا کے نام سے شناخت کیے گئے اس شخص کا شروع سے ہی ایک غیر معمولی مقصد تھا وہ چاہتا تھا کہ اپنے مسلمان پڑوسی، جسے امِ علی یا مونا کے نام سے جانا جاتا ہے، کو انعام کے طور پر عمرہ پیکیج دے تاکہ اس کی دیرینہ خواہش پوری ہو سکے۔

اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق مینا نے کہا کہ اس نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ایمن ابو عمر کی میزبانی میں ایک سوشل میڈیا لائیو اسٹریم دیکھی اور دیکھا کہ اس کی پڑوسن عمرہ جیتنے کی امید میں قرآن کے بارے میں سوالات کے جوابات دے رہی ہے۔

یہ جاننے کے بعد کہ یہ سفر اس خاتون کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے، مینا نے خود مقابلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا واحد مقصد خاتون پڑوسی کے لیے عمرہ کا ٹکٹ جیتنا تھا۔ اس نے کہا کہ میں عیسائی ہوں، لیکن میں نے اسلامی مذہبی مقابلے میں حصہ لیا۔

مینا نے کہا کہ اس نے امِ علی سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ حصہ لیں گے، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اگر وہ جیت نہیں پاتی ہیں، تب بھی ایک موقع ہے کہ وہ ان کی طرف سے انعام حاصل کر سکتا ہے۔

اس شخص نے 50 سے 60 درست جواب جمع کرائے اور مینا نے مفت عمرہ کا سفر جیت لیا، جسے اس نے پڑوسی خاتون کو دینے کا ارادہ کیا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کیخلاف مقدمہ درج دوران پرواز طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگی گئی دلہن بنی ڈاکٹر اپنی شادی چھوڑ کر مریض کا علاج کرنے جا پہنچی خلیجی ملک کا ورک پرمٹ سے متعلق بڑا فیصلہ بھارتی وزارت دفاع کی حاملہ خاتون افسر کی پراسرار موت، لاش برآمد پاک آئی ڈی ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا ڈیٹا ظاہر نہ ہونے کی وجوہات اور حل جانیے