پیر, 24 اگست 2026 | 10 ربیع الاول 1448 ہجری | 9 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
دوران پرواز طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگی گئی

دوران پرواز طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگی گئی

امریکا میں دورانِ پرواز لیپ ٹاپ میں آگ لگنے سے 4 مسافر زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز امریکن ایئر لائنز کی ایک پرواز میں ایک مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگ گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ ممکنہ طور پر کچھ مسافر جھلس گئے ہیں۔ یہ بات فضائی ٹریفک کنٹرول کی آڈیو سے سامنے آئی ہے۔

واقعے کے بعد امریکن ایئرلائنز کی پرواز 2398 کے ڈیلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بہ حفاظت لینڈ کر گئی، یہ پرواز اٹلانٹا سے جارجیا سے آ رہی تھی کہ دوران پرواز طیارے کے پچھلے حصے میں کیبن میں آگ لگی، جس پر عملے نے فوری قابو پا لیا۔

سی بی ایس نیوز کو موصول ہونے والی فضائی ٹریفک کنٹرول کی آڈیو میں پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ’’طیارے کے پچھلے حصے میں کیبن میں آگ لگی ہے۔‘‘ پائلٹ نے مزید کہا، ’’فلائٹ اٹینڈنٹس ابھی اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرولرز کو بتایا کہ اٹلانٹا سے روانہ ہونے والی اس پرواز میں 133 افراد سوار تھے۔ وفاقی ادارۂ ہوا بازی نے ایک بیان میں بتایا کہ طیارے میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس نے تھرمل کنٹینمنٹ بیگ کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

طیارے میں سوار ایک مسافر جیسیکا ارگنز نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ پرواز کے اختتام سے تقریباً 30 منٹ قبل یہ واقعہ پیش آیا۔ ارگنز کے مطابق ایک دوسرے مسافر کے لیپ ٹاپ سے پہلے دھواں نکلنا شروع ہوا اور پھر اس میں آگ لگ گئی، جس سے پورا طیارہ دھوئیں سے بھر گیا۔

ارگنز نے بتایا کہ وہ آگ لگنے کی جگہ سے دو قطاریں پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں اور شدید دھوئیں کے باعث طیارے کے پچھلے حصے کی طرف بھاگیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کیخلاف مقدمہ درج دلہن بنی ڈاکٹر اپنی شادی چھوڑ کر مریض کا علاج کرنے جا پہنچی خلیجی ملک کا ورک پرمٹ سے متعلق بڑا فیصلہ بھارتی وزارت دفاع کی حاملہ خاتون افسر کی پراسرار موت، لاش برآمد پاک آئی ڈی ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا ڈیٹا ظاہر نہ ہونے کی وجوہات اور حل جانیے ایشین کرکٹ کونسل میں بھارت کو شکست، پاکستانی حمایت یافتہ پینل کا کلین سویپ