پیر, 24 اگست 2026 | 10 ربیع الاول 1448 ہجری | 9 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
دلہن بنی ڈاکٹر اپنی شادی چھوڑ کر مریض کا علاج کرنے جا پہنچی

دلہن بنی ڈاکٹر اپنی شادی چھوڑ کر مریض کا علاج کرنے جا پہنچی

(23 اگست 2026): ڈاکٹروں کو انسانیت کا مسیحا کہا جاتا ہے اور ایک خاتون ڈاکٹر نے اپنی شادی میں اس کی عملی مثال پیش کر کے دکھائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کے پَنور شہر میں ایک شادی کی تقریب چند گھنٹوں میں تیزی سے وائرل ہوئی ہے، جس کی وجہ اس تقریب میں انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کیے جانا ہے۔

یہ شادی کی تقریب ڈاکٹر شیریں اور ڈاکٹر رضا کی تھی، جس میں جاری تقریب کے دوران اچانک کیٹرنگ کا کام کرنے والی دو لڑکیوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔

ایک لڑکی کی ناک سے خون بہنے لگا جب کہ دوسری چکر آنے کے باعث گر پڑی۔ اسٹیج پر موجود دلہن نے جب یہ حالت دیکھی تو وہ شادی کی رسومات روک کر فوری ان لڑکیوں کے پاس پہنچیں اور طبی امداد فراہم کی۔

دلہن بنی ڈاکٹر نے تقریباً 15 منٹ تک دونوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔ جب ان دونوں کی طبیعت بہتر ہوئی تو دلہن دوبارہ اسٹیج پر گئی اور رسومات کا دوبارہ آغاز ہوا۔

دلہن کے اس اقدام کی نہ صرف دولہا ڈاکٹر رضا بلکہ ان کے خاندان اور شادی میں شریک مہمانوں نے بھی تعریف کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کیخلاف مقدمہ درج دوران پرواز طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگی گئی خلیجی ملک کا ورک پرمٹ سے متعلق بڑا فیصلہ بھارتی وزارت دفاع کی حاملہ خاتون افسر کی پراسرار موت، لاش برآمد پاک آئی ڈی ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا ڈیٹا ظاہر نہ ہونے کی وجوہات اور حل جانیے ایشین کرکٹ کونسل میں بھارت کو شکست، پاکستانی حمایت یافتہ پینل کا کلین سویپ