پیر, 24 اگست 2026 | 10 ربیع الاول 1448 ہجری | 9 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کیخلاف مقدمہ درج

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کیخلاف مقدمہ درج

لاتور (23 اگست 2026): مودی سرکار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے والی بھارتی جین زی کی نمائندہ جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کی پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ ضلع پریشد اسکول کیے ٹیچر شمشاد بانو کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ابھیجیت ڈپکے پر ساتھیوں سمیت ایک سرکاری اسکول میں بغیر اجازت داخل ہونے، سرکاری کام میں خلل ڈالنے اور اساتذہ کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید الزام یہ بھی لگایا گیا ہے کہ ڈپکے نے اسکول میں جاری کارروائی کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

پولیس نے شکایت کی بنیاد پر دفعات 132، 329(3)، 351(2) اور 356(2) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان دفعات میں سرکاری ملازم کو اس کی ذمہ داری ادا کرنے سے روکنے کے لیے حملہ یا مجرمانہ طاقت کا استعمال، مجرمانہ طور پر داخل ہونا، دھمکی دینا اور مجرمانہ ہتک عزت سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ ایسے وقت درج کیا گیا ہے جب ابھیجیت ڈپکے اور ان کے ساتھی ’’اسکول ٹھیک کرو‘‘ مہم کے تحت مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں سرکاری اسکولوں کے دورے کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

دوران پرواز طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگی گئی دلہن بنی ڈاکٹر اپنی شادی چھوڑ کر مریض کا علاج کرنے جا پہنچی خلیجی ملک کا ورک پرمٹ سے متعلق بڑا فیصلہ بھارتی وزارت دفاع کی حاملہ خاتون افسر کی پراسرار موت، لاش برآمد پاک آئی ڈی ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا ڈیٹا ظاہر نہ ہونے کی وجوہات اور حل جانیے ایشین کرکٹ کونسل میں بھارت کو شکست، پاکستانی حمایت یافتہ پینل کا کلین سویپ