بدھ, 26 اگست 2026 | 12 ربیع الاول 1448 ہجری | 11 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں

واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں

پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں تین اہم تبدیلیاں کر دیں۔

پن کوڈ کی بجائے طویل پاسورڈ

واٹس ایپ اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی میں ایک بڑا اپ گریڈ کر رہا ہے جس میں ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کی تصدیق کے لیے چھ ہندسوں والے پن کو حروف، نمبرز اور خصوصی حروف پر مشتمل طویل پاس ورڈ کے آپشن کے ساتھ تبدیل کر رہا ہے۔WhatsApp کو دنیا بھر میں تین بلین سے زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں جس میں اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے طریقے میں نسبتاً چھوٹی تبدیلیاں بھی بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔

پاس کیز

واٹس ایپ پاس کیز کے استعمال کو بھی بڑھا رہا ہے۔روایتی پاس ورڈ کے ساتھ تصدیق کرنے کے بجائے، پاس کیز صارفین کو اپنی ڈیوائسز میں پہلے سے موجود سیکیورٹی کا استعمال کرتے ہوئے ازخود ویریفکیشن کی اجازت دیتی ہے— جیسے کہ فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا اسکرین لاک۔

WhatsApp پہلے ایک ’پاس کی‘ کو سپورٹ کرتا تھا۔ صارفین اب ایک ہی اکاؤنٹ کے لیے متعدد پاس کیز بنا سکتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان منتقل ہوتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق، ایک ارب سے زیادہ واٹس ایپ صارفین پہلے ہی پاس کی بنا چکے ہیں۔

پراسرار واٹس ایپ کالر

تیسری تبدیلی ایک مختلف مسئلہ سے نمٹتی ہے جس میں یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ کسی غیرمانوس نمبر کی کال کا جواب دینا ہے یا نہیں۔۔اینڈرائیڈ پر، واٹس ایپ کال کرنے والوں کے بارے میں اضافی معلومات ظاہر کرے گا جو صارف کے رابطوں میں محفوظ نہیں ہیں۔ اس میں یہ شامل ہو سکتا ہے کہ آیا نمبر کسی دوسرے ملک سے آیا ہے اور آیا کال کرنے والا وصول کنندہ کے ساتھ کسی بھی WhatsApp گروپس کا اشتراک کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد ملک بھر میں جشن میلاد النبیؐ عقیدت و مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی سول جوہری توانائی معاہدہ کانگریس کو بھیج دیا شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر