پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی اموات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کی ہدایت جاری کردیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات دے دی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ایسی صورتِ حال ناقابلِ تلافی ہے، واقعے کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمے داران کا تعین اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔