بدھ, 26 اگست 2026 | 12 ربیع الاول 1448 ہجری | 11 بھادوں
بریکنگ نیوز
صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
ملک بھر میں جشن میلاد النبیؐ عقیدت و مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں جشن میلاد النبیؐ عقیدت و مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

کراچی: ملک بھر میں آج سرکار دو جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت (جشن میلاد النبیؐ) مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہر جانب فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں، مساجد، عمارتیں، گلیاں، محلے، چوک، چوراہوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور پیارے نبیؐ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

شہر قائد کی اگر بات کی جائے تو گلی گلی، قریہ قریہ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، جگہ جگہ سبز پرچموں کے اسٹالز پر کہیں موئے مبارک کا دیدار کیا جارہا ہے تو کہیں مسجد نبویﷺ اور خانہ کعبہ کے ماڈلز کو رکھا گیا ہے، عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد اور ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر میں عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس دن ڈھائی بجے شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا جو نیو میمن مسجد سے ہوتا ہوا گلزارِ حبیب مسجد پر عصر کے وقت اختتام پذیر ہوگا۔

اسلام آباد کو بھی انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، چپہ چپہ سرور کائنات کی آمد کی خوشی میں جگمگا رہا ہے، ہر جگہ جشن آمد رسول کے نعرے گونج رہے ہیں، مسجدوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں بھی جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں مساجد، گھروں، سڑکوں، سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، عید میلادالنبیﷺ کی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں، مرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن چوک سے برآمد ہوگا۔


متعلقہ خبریں اور کالم

جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟ صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی سول جوہری توانائی معاہدہ کانگریس کو بھیج دیا واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا