منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
۶۷برس کی عمر میں سابق فاسٹ بولر

۶۷برس کی عمر میں سابق فاسٹ بولر

یہ خبر 2026 میں شائع ہوئی۔ تازہ پیش رفت کے لیے متعلقہ کوریج نیچے دیکھیں۔

بہت ہی مشہورانگریزی فاسٹ بولر۶۷ سال کی عمر کو چل بسے

ٹونی پگوٹ نے 1978 میں نوعمری میں سسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور اپنے کیریئر کے آغاز کو یادگار بناتے ہوئے ہوو میں سرے کے خلاف اپنی پہلی فرسٹ کلاس وکٹ کو ہیٹ ٹرک میں تبدیل کر دیا حالانکہ اس سے قبل وہ دو میچز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ان کا واحد ٹیسٹ میچ بھی غیر معمولی حالات میں کھیلا گیا۔ 1983ـ84 میں نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیلتے ہوئے انہیں انگلینڈ کی ٹیم میں اس وقت شامل کیا گیا جب دورہ کرنے والی ٹیم شدید انجری مسائل کا شکار ہو گئی۔ اس میچ کے لیے انہیں اپنی شادی ملتوی کرنا پڑی جو اسی میچ کے بعد پیر کے روز طے تھی۔1994 میں پگوٹ نے سکسس چھوڑ کر سرے جوائن کیاتاہم کمر کی مسلسل تکالیف کے باعث وہ دو سال بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دوبارہ سسیکس واپس آئے اور سیکنڈ ٹیم کے کوچ بنے۔ایک سال بعد کلب کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کے بعد انہیں چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا، جہاں انہوں نے سسیکس کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالا۔ ان کے دور میں سسیکس مستقل فلڈ لائٹس لگانے والا پہلا کاؤنٹی کلب بنا اور 2003 میں کلب نے اپنی تاریخ کی پہلی کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتی۔سسیکس کے 2003 کے چیمپئن کپتان کرس ایڈمز نے کلب کی ویب سائٹ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹونی پگوٹ سسیکس کی تاریخ کی سب سے بڑی مثبت اور تبدیلی لانے والی شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کے مطابق پگوٹ نے نہ صرف کلب بلکہ ان کی ذاتی زندگی پر بھی گہرا مثبت اثر ڈالا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

’راز‘ کی مشہور اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں؟ حنا جاوید کے سسر کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ پولیس افسر نے وجہ بتادی ’درِ نجات‘ کی ’بینش‘ نور زرمینا کون ہیں؟ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار محدود سرمائے سے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 3 بہترین آئیڈیاز بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا