پاکستان کا یوکرین میں توانائی اور خوراک کی تنصیبات پر حملوں پر افسوس کا اظہار
نیویارک (25 اگست 2026): پاکستان نے یوکرین کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ملک میں توانائی اور خوراک کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور بامعنی مذاکرات کے آغاز پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں، بنیادی ڈھانچے اور امدادی کارکنوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا کہ یوکرین میں توانائی اور خوراک کی تنصیبات پر حملے عالمی غذائی اور توانائی کے تحفظ کی صورت حال کو مزید سنگین بنا دیتے ہیں۔
عاصم افتخار نے پاکستان کے سنجیدہ مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے لیے سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔