بدھ, 26 اگست 2026 | 12 ربیع الاول 1448 ہجری | 11 بھادوں
بریکنگ نیوز
صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
کراچی میں کینسر کی مریض بچی ٹریفک جام میں پھنس گئی

کراچی میں کینسر کی مریض بچی ٹریفک جام میں پھنس گئی

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے پاس کینسر کی مریض بچی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں علاقہ مکینوں کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

ننھی بچی کو اہلخانہ چیک اپ کے لیے اسپتال لے جارہے تھے۔ اہلخانہ نے بتایا کہ بچی کو چیسٹ کینسر ہے اور اسے یورین کا بیگ لگایا ہوا ہے لیکن احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنس گئے ہیں۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 15 روز سے پانی اور بجلی کی بندش کا سامنا ہے جس کی وجہ سے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ احتجاج کے باعث غریب آباد سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10، کریم آباد، غریب آباد اندر بائی پاس سے موڑا جارہا ہے۔

حسن اسکوائر یوٹرن سے ٹریفک کو یونیورسٹی روڈ، نیپا بھیجا جارہا ہے، حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والے روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

امریکا ایران جنگ : فضائی سروسز عالمی سطح پر بحال ہونا شروع امریکا: سی آئی اے سربراہ جان ریٹ کلیف اچانک روس پہنچ گئے امریکا کو عسکری، سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامی ہوئی، باقر قالیباف ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا وزیر اعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی