بدھ, 26 اگست 2026 | 12 ربیع الاول 1448 ہجری | 11 بھادوں
بریکنگ نیوز
صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
غیر مسلم شخص نے قرآنی علم کے مقابلے میں عمرے کا انعام جیت لیا

غیر مسلم شخص نے قرآنی علم کے مقابلے میں عمرے کا انعام جیت لیا

مصر میں عیسائی شخص نے قرآن پاک سے متعلق معلوماتی مقابلے میں شرکت کے بعد مفت عمرہ ٹرپ جیت لیا۔

مصر میں ایک عیسائی شخص نے اسلامی مذہبی مقابلے میں حصہ لینے کے بعد مفت عمرہ کا ٹرپ جیت لیا ہے جس میں خود عیسائی ہونے کے باوجود شرکاء کے قرآن کے علم کا امتحان لیا گیا تھا۔

مینا کے نام سے شناخت کیے گئے اس شخص کا شروع سے ہی ایک غیر معمولی مقصد تھا وہ چاہتا تھا کہ اپنے مسلمان پڑوسی، جسے امِ علی یا مونا کے نام سے جانا جاتا ہے، کو انعام کے طور پر عمرہ پیکیج دے تاکہ اس کی دیرینہ خواہش پوری ہو سکے۔

اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق مینا نے کہا کہ اس نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ایمن ابو عمر کی میزبانی میں ایک سوشل میڈیا لائیو اسٹریم دیکھی اور دیکھا کہ اس کی پڑوسن عمرہ جیتنے کی امید میں قرآن کے بارے میں سوالات کے جوابات دے رہی ہے۔

یہ جاننے کے بعد کہ یہ سفر اس خاتون کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے، مینا نے خود مقابلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا واحد مقصد خاتون پڑوسی کے لیے عمرہ کا ٹکٹ جیتنا تھا۔ اس نے کہا کہ میں عیسائی ہوں، لیکن میں نے اسلامی مذہبی مقابلے میں حصہ لیا۔

مینا نے کہا کہ اس نے امِ علی سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ حصہ لیں گے، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اگر وہ جیت نہیں پاتی ہیں، تب بھی ایک موقع ہے کہ وہ ان کی طرف سے انعام حاصل کر سکتا ہے۔

اس شخص نے 50 سے 60 درست جواب جمع کرائے اور مینا نے مفت عمرہ کا سفر جیت لیا، جسے اس نے پڑوسی خاتون کو دینے کا ارادہ کیا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

امریکا ایران جنگ : فضائی سروسز عالمی سطح پر بحال ہونا شروع امریکا: سی آئی اے سربراہ جان ریٹ کلیف اچانک روس پہنچ گئے امریکا کو عسکری، سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامی ہوئی، باقر قالیباف ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا وزیر اعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی