منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف پاکستان پہلی اننگز میں 171 رنز پر ڈھیر

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف پاکستان پہلی اننگز میں 171 رنز پر ڈھیر

لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کے خلاف کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

عبداللہ شفیق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، امام الحق 42 اور کپتان سلمان آغا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اذان اویس اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شان مسعود اور سعود شکیل بھی 5، 5 رنز بناسکے، محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے باہر ہونے پر مجھے کپتانی ملی، ٹیسٹ سیریز کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے سیریز جیتنے آئے ہیں، امید ہے سیریز کا آغاز ہمارے لیے بہت اچھا ہوگا، اگر ہم ٹاس جیت جاتے تب بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، شان مسعود، محمد رضوان، اور محمد عباس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اذان اویس، خرم شہزاد، محمد علی اور علی عثمان بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

’راز‘ کی مشہور اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں؟ حنا جاوید کے سسر کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ پولیس افسر نے وجہ بتادی ’درِ نجات‘ کی ’بینش‘ نور زرمینا کون ہیں؟ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار محدود سرمائے سے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 3 بہترین آئیڈیاز بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا