بدھ, 26 اگست 2026 | 12 ربیع الاول 1448 ہجری | 11 بھادوں
بریکنگ نیوز
صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلہ دیش کے صدر منتخب

بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلہ دیش کے صدر منتخب

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی حکمران جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 78 سالہ مرزا فخر الاسلام نے پارلیمانی ووٹنگ میں ریٹائرڈ آرمی کرنل اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار اولی احمد کو مات دی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں صدر کا عہدہ زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے۔ نئے صدر سربراہِ مملکت اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ہوں گے، جبکہ ملک کے انتظامی اختیارات وزیراعظم اور کابینہ کے پاس رہیں گے۔

بی این پی اور اس کے اتحادیوں کو رواں سال 12 فروری کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔

2016 سے مرزا فخر الاسلام عالمگیر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر امور انجام دے رہے تھے، سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں وہ اپوزیشن کی ایک نمایاں آواز رہے اور انہیں متعدد مرتبہ گرفتاری اور مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

امریکا ایران جنگ : فضائی سروسز عالمی سطح پر بحال ہونا شروع امریکا: سی آئی اے سربراہ جان ریٹ کلیف اچانک روس پہنچ گئے امریکا کو عسکری، سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامی ہوئی، باقر قالیباف ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا وزیر اعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی