امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کی فہرست سے نکال دیا
واشنگٹن (25 اگست 2026): امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کی فہرست سے نکال دیا، جس سے اس کے لیے سرمایہ کاری کی بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔ واشنگٹن (25 اگست 2026): امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کی فہرست سے نکال دیا، جس سے اس کے لیے سرمایہ کاری کی بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔
روئٹرز کے مطابق امریکا نے 47 برس بعد پیر کے روز شام کو ریاستی چھتری تلے دہشت گردی کرنے والوں کی فہرست سے نکال دیا ہے، جس سے دمشق کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کی راہ میں حائل آخری بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گئی ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب واشنگٹن شام کی نئی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کر رہا ہے۔
شامی صدر احمد الشرع نے اس اعلان کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے عوام کو مبارک باد دی اور صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر لکھا یہ فیصلہ شامی حکومت کی جانب سے خود کو بین الاقوامی دہشت گردی کی کارروائیوں سے الگ کرنے کے مثبت اقدامات کے اعتراف میں کیا گیا ہے، اس سے شامی عوام کو خوش حالی کی جانب ایک راستہ ملے گا۔