بدھ, 26 اگست 2026 | 12 ربیع الاول 1448 ہجری | 11 بھادوں
بریکنگ نیوز
صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
50 فیصد ٹیرف !‌ کینیڈا کا امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

50 فیصد ٹیرف !‌ کینیڈا کا امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

اونٹاریو: کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے درآمدی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی بعض اشیا پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کردیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

نئے ٹیرف کا اطلاق تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی کینیڈین مصنوعات پر ہوا ہے۔

امریکی ٹیرف کے ردعمل میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

کارنی کا کہنا تھا کہ امریکی تجاویز میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلیاں غیر منصفانہ اور معاشی طور پر ناقابلِ قبول تھیں، اس لیے کینیڈا کی مذاکراتی ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ اگر امریکا نے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے تو کینیڈا بھی اسی مالیت کے امریکی سامان پر جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔

دوسری جانب امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے کینیڈا کو تجارتی معاہدہ حتمی شکل نہ دینے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے کینیڈا کو اپنی مارکیٹ تک زیادہ سازگار رسائی کی پیشکش کی تھی، تاہم کینیڈا نے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے انکار کیا۔

نئے امریکی ٹیرف سے امریکا اور کینیڈا کے درمیان پہلے سے جاری تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے تجارتی مذاکرات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

امریکا ایران جنگ : فضائی سروسز عالمی سطح پر بحال ہونا شروع امریکا: سی آئی اے سربراہ جان ریٹ کلیف اچانک روس پہنچ گئے امریکا کو عسکری، سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامی ہوئی، باقر قالیباف ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا وزیر اعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی