پنشن کے لیے بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم نے نئی سہولت فراہم کردی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنشنرز کے لیے ’پروف آف لائف سرٹیفکیٹ‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، پنشنرز کے لیے نیا نظام بڑی سہولت ہے، نئے بائیو میٹرک اور چہرے کا تصدیقی نظام انسانیت کی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام پر وزیر خزانہ، چیئرمین نادرا، سیکریٹری خزانہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ نئے نظام سے پنشنرز کے بینکوں کے چکر ختم ہوجائیں گے، اس سے بزرگوں اور معذوروں کو آسانی ہوگی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنشنرز کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنشن کے نظام میں شفافیت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ نادرا کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، راست نظام کے ذریعے ادائیگی میں تیزی اور شفافیت آئے گی، پنشنرز کو بلامعاوضہ تصدیقی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہا کہ چہرے کا تصدیقی طریقہ کار پنشنرز کا دیرینہ مطالبہ ہے۔