جمعرات, 20 اگست 2026 | 6 ربیع الاول 1448 ہجری | 5 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
کراچی میں کینسر کی مریض بچی ٹریفک جام میں پھنس گئی

کراچی میں کینسر کی مریض بچی ٹریفک جام میں پھنس گئی

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے پاس کینسر کی مریض بچی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں علاقہ مکینوں کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

ننھی بچی کو اہلخانہ چیک اپ کے لیے اسپتال لے جارہے تھے۔ اہلخانہ نے بتایا کہ بچی کو چیسٹ کینسر ہے اور اسے یورین کا بیگ لگایا ہوا ہے لیکن احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنس گئے ہیں۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 15 روز سے پانی اور بجلی کی بندش کا سامنا ہے جس کی وجہ سے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ احتجاج کے باعث غریب آباد سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10، کریم آباد، غریب آباد اندر بائی پاس سے موڑا جارہا ہے۔

حسن اسکوائر یوٹرن سے ٹریفک کو یونیورسٹی روڈ، نیپا بھیجا جارہا ہے، حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والے روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں پاکستانیوں کیلیے ملازمتوں کے مواقع پنشن کے لیے بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم نے نئی سہولت فراہم کردی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ مولانا فضل الرحمان نے ’’متحدہ اپوزیشن‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ٹرانسپورٹ کے کرائے کب کم ہوں گے؟ اہم خبر آگئی یو اے ای جانے سے پہلے یہ اہم بات جان لیں!