جمعرات, 20 اگست 2026 | 6 ربیع الاول 1448 ہجری | 5 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں پاکستانیوں کیلیے ملازمتوں کے مواقع

ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں پاکستانیوں کیلیے ملازمتوں کے مواقع

لاہور (20 اگست 2026): پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (پی بی ٹی ای) کے اشتراک سے معروف ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلیے سنہری موقع آگیا۔

پروگرام کے تحت ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں ملک بھر کے نوجوانوں کیلیے 400 خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کیلیے رجسٹریشن اور درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

اہم تفصیلات اور مراعات:
منتخب امیدواروں کو 3 ماہ کی پیشہ ورانہ ٹریننگ کے ساتھ ماہانہ 20 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا
ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کو ماہانہ 45 ہزار روپے تنخواہ کے ساتھ باقاعدہ نوکری پر رکھ لیا جائے گا
اس پروگرام کیلیے امیدواروں کی عمر 18 سے 32 سال کے درمیان ہونی چاہیے
اہلیت اور واک ان انٹرویو کی تفصیلات:
میٹرک یا ایف اے/ایف ایس سی پاس امیدوار براہ راست انٹرویو کیلیے تشریف لا سکتے ہیں
انٹرمیڈیٹ اور ڈی اے ای کے رزلٹ کے منتظر طلبہ بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں
انٹرویوز 22 اگست 2026 کو صبح 10 بجے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، 21-A کشمیر بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور میں ہوں گے
اہم نوٹ:
امیدواروں کیلیے پورٹل پر پہلے سے درخواست دینا لازمی نہیں ہے، خواہشمند امیدوار براہ راست مقررہ وقت اور مقام پر انٹرویو کیلیے تشریف لا سکتے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی ٹریننگ کا آغاز انٹرویو کے فوری بعد کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

کراچی میں کینسر کی مریض بچی ٹریفک جام میں پھنس گئی پنشن کے لیے بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم نے نئی سہولت فراہم کردی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ مولانا فضل الرحمان نے ’’متحدہ اپوزیشن‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ٹرانسپورٹ کے کرائے کب کم ہوں گے؟ اہم خبر آگئی یو اے ای جانے سے پہلے یہ اہم بات جان لیں!