اتوار, 16 اگست 2026 | 2 ربیع الاول 1448 ہجری | 1 بھادوں
بریکنگ نیوز
ٹرمپ کا قوم سے خطاب: ایران کو "قدیم دور" میں دھکیلنے کی دھمکی، جنگی مقاصد کی تکمیل کا دعویٰ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس کے بعد مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے برطانیہ کی قیادت میں 40 ممالک کا اتحاد سرگرم ہو گیا ہے اور مشترکہ فوجی و سفارتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے پاکستان اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں اقوام متحدہ نے لبنان میں امن دستوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی پولیس نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن کو حراست میں لے لیا ہے عراق 40 سال اور ترکیہ 24 سال کے طویل وقفے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں قطر کی اہم ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے عالمی سطح پر توانائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قطر کی گیس سپلائی میں کمی دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
اس سمارٹ فون کی تخلیق جسے لگ بھگ ایک ہفتہ۔تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی

اس سمارٹ فون کی تخلیق جسے لگ بھگ ایک ہفتہ۔تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی

اس اسمارٹ فون کی تخلیق جسے لگ بھگ ایک ہفتہ۔تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی

ذرا ایک ایسے اسمارٹ فون کا تصور کریں جسے بار بار چارج کرنے کی جھنجھٹ ہی نہ ہو اور جو تقریباً پورا ہفتہ ایک ہی چارج پر چلتا رہے۔یہ خیال اب حقیقت بن چکا ہے۔جرمنی کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی پونکیٹ نے ایک نیا اسمارٹ فون ایم سی 03 متعارف کرایا ہے جو غیر معمولی بیٹری ٹائمنگ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ عام اسمارٹ فونز جہاں ایک یا زیادہ سے زیادہ دو دن میں دوبارہ چارج مانگ لیتے ہیں، وہیں یہ فون ایک ہی چارج پر 6 سے 7 دن تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس شاندار بیٹری بیک اپ کی بنیادی وجہ فون کا سافٹ ویئر ڈیزائن ہے۔ عام فونز میں متعدد ایپس پس منظر میں چلتی رہتی ہیں جو مسلسل ڈیٹا اور توانائی استعمال کرتی ہیں، جبکہ ایم سی 03 میں صارف کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایپس کے ڈیٹا تک رسائی کو خود کنٹرول کرے۔ فون میں پہلے سے ہی ایپس کو انٹرنیٹ تک رسائی محدود رکھی گئی ہے، جس کے باعث بیک گراؤنڈ میں غیر ضروری ڈیٹا اور پاور کا استعمال نہیں ہو پاتا۔پونکیٹ کا کہنا ہے کہ شدید استعمال کی صورت میں بھی یہ فون 4 سے 5 دن تک چلتا ہے، جبکہ عام استعمال میں ایک ہفتے تک چارج کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طویل بیٹری لائف کے لیے فون میں کوئی غیر معمولی بڑی بیٹری نہیں لگائی گئی، بلکہ اس کا بیٹری سائز دیگر اسمارٹ فونز جیسا ہی ہے۔یہ ڈیوائس اوپن سورس اینڈرائیڈ پر مبنی AphyOS آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتی ہے، جس میں صارف کی پرائیویسی کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ فون میں 120 ہرٹز کا جدید OLED ڈسپلے شامل ہے، جبکہ بیٹری کو آسانی سے نکال کر تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ کی بات کی جائے تو اس کے پچھلے حصے پر تین کیمرے نصب ہیں۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ایم سی 03 جلد یورپی مارکیٹ میں تقریباً 700 ڈالر کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

جماعتِ اسلامی کا پٹرولیم مصنوعات پر نافذ کردہ لیوی اور مہنگائی کے خلاف 17 اگست سے ملک گیر احتجاج کا اعلان بہتر گورننس کے لیے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر سنجیدہ مشاورت شروع آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کے بعد نون لیگ حکومت بنانے کے قریب، نواز شریف کا علاقے کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں یکدم 3,500 روپے فی تولہ کمی بحرِ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثی حملے میں 3 پاکستانی شہید، اسلام آباد کی سخت مذمت سالہ تعلق کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز بالآخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئ8