پیٹرول کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، صرف عملدرآمد کرتا ہوں: وزیر پیٹرولیم
اسلام آباد(20 اگست 2026): وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ میں روز پیٹرول کی قیمتیں بدلتا ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں قیمتیں نہیں بدلتا بلکہ صرف اس پر عمل درآمد کرتا ہوں۔
پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ مجھے کتنی محبت یا نفرت سے نوازا جاتا ہے، فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ آج کے ان فیصلوں سے مستقبل میں کیا حاصل ہو گا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے بحران کی وجہ سے ہمیں اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں توانائی کی خودکفالت کی پالیسی پر مکمل عمل پیرا ہیں اور توانائی کے شعبے میں اہم اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔
وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا ماہانہ بنیادوں پر اجلاس ہوتا ہے، اور ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کی طویل مدتی توانائی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ آف شور ایکسپلوریشن کو فعال کیا جا رہا ہے، اس لیے ان کمپنیوں کو پالیسیوں میں تسلسل فراہم کرنا لازمی ہے۔
علی پرویز ملک نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ حکومت کا حتمی پلان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنا ہے، جبکہ توانائی کے اس شعبے میں سرمایہ کاروں کے لیے ہر ممکن سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔