بھارت-برطانیہ تجارتی معاہدے کا باقاعدہ آغاز، اہم شعبوں میں ٹریف میں بڑی کمی
بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارت کا تاریخی معاہدہ نافذ ہو گیا ہے، جس کے تحت باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تقریباً تمام اشیاء پر سے کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔
اس معاہدے کے تحت برطانیہ نے اپنی 96.8 فیصد اشیاء پر عائد ڈیوٹی ختم کر دی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مجموعی تجارت کے تقریباً 97.7 فیصد کے برابر ہے۔ توقع ہے کہ اس سے بھارت کی ٹیکسٹائل، جوتوں اور زرعی مصنوعات کی برآمدات کو بڑا فائدہ پہنچے گا، جبکہ برطانیہ کی سروسز اور ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ کے لیے بھی نئی راہس کھلیں گی۔v