جمعرات, 20 اگست 2026 | 6 ربیع الاول 1448 ہجری | 5 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
ہیلی کاپٹر حادثے میں ایکواڈور کے انٹیلی جنس چیف، 5 امریکی ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایکواڈور کے انٹیلی جنس چیف، 5 امریکی ہلاک

نیروبی (20 اگست 2026): کینیا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ایکواڈور کے انٹیلی جنس چیف اہلیہ سمیت ہلاک ہو گئے، 5 امریکی شہری بھی اس حادثے میں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز کینیا کے شمالی علاقے میں ایک سیاحتی مقام پر سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پانچ امریکی شہری اور ایکواڈور کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ حادثہ صبح تقریباً 9 بجے سامبورو کاؤنٹی میں ماؤنٹ اولولوکوے کے مقام پر پیش آیا۔ یہ ایک دیہی اور خشک علاقہ ہے جہاں واقع نیشنل پارک اور جنگلی حیات کے محفوظ علاقوں کی وجہ سے سیاح آتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کے روز این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کینیا کے شمالی علاقے میں ایک دور افتادہ مقام پر ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں پانچ امریکی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر لوئیسابا کے محفوظ وائلڈ لائف علاقے سے دریائے ایواسو نیرو کی جانب تفریحی فضائی سفر پر تھا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد، یعنی 6 مسافر اور پائلٹ، ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایکواڈور کے انٹیلی جنس چیف میشیل سینسی کونٹیجی اور ان کی اہلیہ اسٹیفنی ہولی ہان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

پنشن کے لیے بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم نے نئی سہولت فراہم کردی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ مولانا فضل الرحمان نے ’’متحدہ اپوزیشن‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ٹرانسپورٹ کے کرائے کب کم ہوں گے؟ اہم خبر آگئی یو اے ای جانے سے پہلے یہ اہم بات جان لیں! چین میں ایشیا کے امیر ترین رہنے والے شخص کو عمر قید کی سزا