منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

ڈی پورٹ ہونے والی پاکستانی اسلام آباد میں گرفتار، مقدمہ درج

اسلام آباد: ترکیہ، اٹلی، کویت اور سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ترکیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 6 افراد پر یورپ جانے کی غیرقانونی کوشش کا الزام ہے جبکہ اٹلی، کویت اور سعودی عرب سے آنے والوں پر بھی غیرقانونی داخلے اور اوور اسٹے کا الزام ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ، سفری دستاویز اور موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

یہ پڑھیں: مزید افغانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

واضح رہے کہ 4 اگست کو بھی ترکیہ سے غیر قانونی سرحد عبور کرنے پر ڈی پورٹ ہونے والے 10 پاکستانی شہریوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے والے تمام 10 ڈیپورٹیز کو حراست میں لیا۔ مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ڈیپورٹ ہونیوالے مسافروں نےایجنٹس کو 2سے 12 لاکھ روپے تک کی ادائیگیاں کی تھیں، مسافروں نے غیر قانونی راستوں کے ذریعے ترکیہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ترکیہ پولیس نے مسافروں کو گرفتار کر کے پاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

آئی فون 18 سیریز کی قیمت کتنی ہوگی؟ میر رضا کیس: جسٹس عمرسیال پر مشتمل سنگل ممبر انکوائری کمیشن تشکیل تامل ناڈو ایکسپریس سوٹ کیس مرڈر: خاتون کی پر اسرار لاش کا معمہ حل غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی جاپان میں ٹرین کے 4 افراد کو کچلنے کے واقعے پر پولیس کی چھاپا مار کارروائی شروع سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تحفظ کے نام پر نئے آن لائن فراڈ سے ہوشیار