تامل ناڈو ایکسپریس سوٹ کیس مرڈر: خاتون کی پر اسرار لاش کا معمہ حل
چنئی: تامل ناڈو ایکسپریس میں سوٹ کیس سے بلا سر اور مسخ شدہ لاش ملنے کے خوفناک واقعے نے بھارت بھر میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اس لرزہ خیز قتل کی تاریں چنئی سے لے کر آگرہ اور اوڈیشہ تک جڑی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 اگست کی صبح آگرہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر تامل ناڈو ایکسپریس کے ایک جنرل کوچ میں ریلوے عملے کو ایک لاوارث سرخ ٹرالی بیگ ملا۔ بیگ کھولنے پر اس میں سے ایک خاتون کا بغیر سر کے شدید مسخ شدہ دھڑ برآمد ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
رپورٹس کے مطابق چنئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزہ سے معلوم ہوا کہ 3 اگست کی رات ایک نوجوان لڑکی اور لڑکا یہی سرخ سوٹ کیس اٹھائے دہلی جانے والی ٹرین میں سوار ہوئے تھے۔
پولیس نے چنئی کے مضافاتی علاقے (Guduvancheri) میں واقع مسجد اسٹریٹ کے ایک کرائے کے مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے مکان سے مقتولہ کا کٹا ہوا سر اور جسم کے دیگر اجزاء برآمد کیے، جن میں سے کچھ حصے باورچی خانے کے ایک برتن میں رکھے ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 38 سالہ (H Nisha) کے نام سے ہوئی ہے، جو بنیادی طور پر اوڈیشہ کے ضلع جگت سنگھ پور کی رہنے والی اور ظہور خان کی اہلیہ تھیں۔ وہ چنئی کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں۔
پولیس نے کرائے کے مکان میں مقیم دو افراد مانک الدین لشکر (ساکن آسام) اور بھگوبتی مانجھی (ساکن اوڈیشہ) کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔ محلے داروں کے مطابق دونوں ملزمان ایک اور خاتون کے ساتھ وہاں رہ رہے تھے اور واقعے کے بعد سے فرار ہیں۔