پیر, 24 اگست 2026 | 10 ربیع الاول 1448 ہجری | 9 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
پاک آئی ڈی ایپ سے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوانے کا آسان طریقہ

پاک آئی ڈی ایپ سے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوانے کا آسان طریقہ

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔

نادرا کے مطابق شہری پاک آئیڈینٹیٹی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں، جس کے بعد یہ سرٹیفکیٹ متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے کو خودکار طور پر بھیج دیا جاتا ہے۔

نادرا کے مطابق سب سے پہلے صارف کو پاک آئیڈینٹیٹی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اکاؤنٹ بنانے کے دوران صارف کے چہرے کی تصویر اور فنگر پرنٹس لیے جائیں گے۔

اگر فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہوسکے تو بھی چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کیا جاسکتا ہے۔



پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا آپشن منتخب کرنے کے بعد صارف کو دو اختیارات دیے جائیں گے، جن میں ’مائی سیلف‘ اور ’مائی بلڈ ریلیٹوز‘ شامل ہیں۔

اگر صارف اپنا سرٹیفکیٹ خود حاصل کر رہا ہے تو اسے ’مائی سیلف‘ کا انتخاب کرنا ہوگا، جبکہ والدین، بہن بھائی، شوہر، بیوی یا بچوں کے سرٹیفکیٹ کے لیے ’مائی بلڈ ریلیٹوز‘ کا آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ متعلقہ افراد فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) میں درج ہوں۔

نادرا کے مطابق اگر متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے کے ریکارڈ کی تصدیق ہوجائے تو درخواست اگلے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔ تاہم ریکارڈ کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں صارف کو متعلقہ ادارے سے رابطہ کرنا ہوگا۔

چہرے کی تصدیق کیسے ہوگی؟
درخواست منظور ہونے کے بعد صارف کو چہرے کی تصدیق کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے روشن جگہ کا انتخاب اور چہرے کو کیمرے کے فریم میں واضح رکھنا ضروری ہے۔

نادرا کے مطابق ٹوپی، عینک یا ماسک کے ساتھ بنائی گئی تصویر قابل قبول نہیں ہوگی، جبکہ تصویر سفید پس منظر میں لینا ہوگی۔

اس کے بعد فنگر پرنٹس کی تصدیق کا مرحلہ آئے گا۔ اگر فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ بھی ہوسکے تو درخواست کو اگلے مرحلے میں منتقل کردیا جائے گا۔

سرٹیفکیٹ موبائل میں محفوظ ہوجائے گا
درخواست کامیابی سے جمع ہونے کے بعد پروف آف لائف سرٹیفکیٹ ایپ میں ظاہر ہوجائے گا، جسے صارف اپنے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کرسکتا ہے۔

سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد اسے دیکھنے کے لیے ہر وقت انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صارف ایپ کی ہوم اسکرین پر موجود آئی ڈٖی والٹ میں جاکر مائی ڈاکومنٹ کے آپشن سے اپنا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ دیکھ سکتا ہے۔

نادرا کے مطابق سرٹیفکیٹ متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے کو خودکار طور پر بھیج دیا جاتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو اسے الگ سے جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

اگر ادارے کا ریکارڈ تصدیق نہ ہو تو؟
نادرا کے مطابق اگر درخواست کے دوران متعلقہ ادارے کا ریکارڈ تصدیق نہ ہوسکے تو اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے اور نادرا کے درمیان پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے حوالے سے معاہدہ موجود نہ ہو یا ادارے کے پاس پنشنر کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہو۔ ایسی صورت میں پنشنر کو اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

تامل ناڈو ایکسپریس سوٹ کیس مرڈر: خاتون کی پر اسرار لاش کا معمہ حل غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی جاپان میں ٹرین کے 4 افراد کو کچلنے کے واقعے پر پولیس کی چھاپا مار کارروائی شروع سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تحفظ کے نام پر نئے آن لائن فراڈ سے ہوشیار گوگل کا انکشاف، جِمن بھی جیمنی سے مداحوں کے لیے پیغامات لکھوانے لگے تین ماہ میں 15.2 ملین زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی