منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
’درِ نجات‘ کی ’بینش‘ نور زرمینا کون ہیں؟

’درِ نجات‘ کی ’بینش‘ نور زرمینا کون ہیں؟

نور زرمینا باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں جو ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں کردار ’بینش کی وجہ سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں، مداح ان کی اداکاری، اعتماد اور لہجے کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

زرمینا نور مس یونیورس پاکستان 2024 ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 41 ہزار فالوورز ہیں، انہیں اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی معمولات مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا بہت پسند ہے۔

تعلیمی پس منظر

زرمینا نے لندن سے گریجویشن اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، انہوں نے فنانس کے شعبے میں کام کیا اور اداکاری کے شوق کو پورا کرنے کے لیے اپنی نوکری چھوڑ دی، ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں اور انہوں نے لندن میں ڈرامہ اسکول میں بھی تعلیم حاصل کی۔

خاندانی پس منظر

اداکارہ کے والدین سفارت کار (ڈپلومیٹ) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد میں مقیم ہیں جبکہ نور اداکاری کے لیے کراچی منتقل ہو چکی ہیں۔



شوبز کیریئر

انہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، ماڈلنگ کے چھ ماہ بعد انہوں نے 2024 میں مس یونیورس پاکستان کا تاج اپنے سر سجایا۔

پہلا اداکاری کا موقع اور "درِ نجات”

پہلے پراجیکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے ماڈلنگ کا پہلا موقع شہریار منور کے ساتھ ملا، ہم نے لاہور میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کی تھی، وہاں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہم ایک دن تک اندرون شہر (والڈ سٹی) میں پھنس گئے تھے ہم نے باتیں کیں اور ایک سال بعد شہریار نے مجھے آڈیشن کے لیے بلایا اور اس کے سال بعد مجھے ’درنجات‘ کی پیشکش ہوئی۔

ریلیشن شپ اسٹیٹس

نور زرمینا فی الحال سنگل ہیں اور اپنی اداکاری اور ماڈلنگ کے کیریئر پر پوری توجہ دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

حنا جاوید کے سسر کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ پولیس افسر نے وجہ بتادی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار محدود سرمائے سے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 3 بہترین آئیڈیاز بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ’’جڑواں دلہنیں، جڑواں دولہے اور جڑواں ہی پادری‘‘، شادی کی انوکھی تقریب نیٹ فلیکس کی نئی سنسنی خیز فلم ریلیز، ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا