۔ ویمنز کپتان فاطمہ ثناء سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گی؛ انگلینڈ کے "دی ہنڈریڈ" میں شرکت
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء انگلینڈ کے ٹورنامنٹ "دی ہنڈریڈ" میں برمنگھم فینکس کی طرف سے کھیلیں گی، وہ ون ڈے سیریز کے بعد انگلینڈ روانہ ہو جائیں گی۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء 28 جولائی کو سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز ختم ہونے کے بعد قومی اسکواڈ الگ ہو جائیں گی۔ وہ وائلڈ کارڈ ڈرافٹ کے ذریعے منتخب ہونے کے بعد برمنگھم فینکس کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ روانہ ہوں گی۔ ون ڈے سیریز میں ان کی موجودگی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پوائنٹس کے لیے اہم ہے، تاہم ان کی روانگی کے باعث 31 جولائی سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بورڈ کو عارضی کپتان کا اعلان کرنا ہوگا۔