اتوار, 23 اگست 2026 | 9 ربیع الاول 1448 ہجری | 8 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
50 فیصد ٹیرف !‌ کینیڈا کا امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

50 فیصد ٹیرف !‌ کینیڈا کا امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

اونٹاریو: کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے درآمدی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی بعض اشیا پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کردیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

نئے ٹیرف کا اطلاق تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی کینیڈین مصنوعات پر ہوا ہے۔

امریکی ٹیرف کے ردعمل میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

کارنی کا کہنا تھا کہ امریکی تجاویز میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلیاں غیر منصفانہ اور معاشی طور پر ناقابلِ قبول تھیں، اس لیے کینیڈا کی مذاکراتی ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ اگر امریکا نے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے تو کینیڈا بھی اسی مالیت کے امریکی سامان پر جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔

دوسری جانب امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے کینیڈا کو تجارتی معاہدہ حتمی شکل نہ دینے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے کینیڈا کو اپنی مارکیٹ تک زیادہ سازگار رسائی کی پیشکش کی تھی، تاہم کینیڈا نے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے انکار کیا۔

نئے امریکی ٹیرف سے امریکا اور کینیڈا کے درمیان پہلے سے جاری تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے تجارتی مذاکرات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کے بعد ایران کے بعض زمینی علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امریکی ویزوں کی کارروائی معطل کرنے کی پالیسی کالعدم قرار برطانیہ میں مشتبہ گاڑی کا تعاقب کرنے والی پولیس موبائل کو حادثہ، 7 افراد ہلاک حزب اللہ کی درخواست پر انصار اللہ ’آبنائے باب المندب‘ بند کرنے کے لیے تیار گرمیوں میں بجلی کا بل کم کیسے کیا جائے؟ ابتدائی رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی ہشاش بشاش ہیں: عطا اللہ تارڑ