منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
ٹرمپ اور قالیباف کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی

ٹرمپ اور قالیباف کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی

تہران/واشنگٹن (25 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے مؤقف کو نشانہ بنایا۔

تہران سے واشنگٹن تک ایک عجیب لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے جس میں ٹرمپ اور قالیباف آمنے سامنے ہیں، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک امریکی میڈیا کمپنی نیوز میکس کی رپورٹ شیئر کی، جس میں ایک بیان قالیباف سے منسوب کرتے ہوئے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے: ’’ہم بھوکے ہیں، ہم زندہ نہیں رہ سکتے۔‘‘ تاہم یہ اقتباس قالیباف کے ایک بیان کے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تھا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے اُن کے انتخابی نعرے ’میک امریکا گریٹ اگین‘ میں ترمیم کے ساتھ ’میک امریکا ہنگری اگین‘ کر کے پیش کر دیا۔



قالیباف نے ’’امریکہ کو دوبارہ بھوکا بناؤ‘‘ کے جملے پر مشتمل تصویر کے ساتھ لکھا ’’آپ جھوٹے دعوؤں کے ذریعے شکستوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔‘‘ اس تصویر میں امریکا میں بھوک اور خوراک کے عدم تحفظ سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑا اضافہ ، ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی ایران میں قدرتی گیس کے نئے اور بڑے ذخائر دریافت پاکستانی کچن میں موجود ’’کھانے کی کون سی چیز‘‘ خلیجی ممالک لے جانا سنگین جرم ہے؟ غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید