پیر, 17 اگست 2026 | 3 ربیع الاول 1448 ہجری | 2 بھادوں
بریکنگ نیوز
ٹرمپ کا قوم سے خطاب: ایران کو "قدیم دور" میں دھکیلنے کی دھمکی، جنگی مقاصد کی تکمیل کا دعویٰ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس کے بعد مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے برطانیہ کی قیادت میں 40 ممالک کا اتحاد سرگرم ہو گیا ہے اور مشترکہ فوجی و سفارتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے پاکستان اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں اقوام متحدہ نے لبنان میں امن دستوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی پولیس نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن کو حراست میں لے لیا ہے عراق 40 سال اور ترکیہ 24 سال کے طویل وقفے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں قطر کی اہم ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے عالمی سطح پر توانائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قطر کی گیس سپلائی میں کمی دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان

’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کینسر سے تشبیہہ دیتے ہوئے جنگ بندی کا مفاہمت نامہ ختم کرنے کا با ضابطہ اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو کینسر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت میں کچھ خرابی ہے، وہ بیمار اور دماغی طور پر برے ہیں، اور آپ کو پتہ ہے نا کینسر کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟

صدر ٹرمپ جو چند ہفتے قبل تک ایرانی قیادت کی تعریف کرتے نہ تھک رہے تھے، اچانک برہم ہو گئے اور سخت لہجے میں جنگ بندی کا مفاہمت نامہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوتا ہے، اور یہی ایران کے ساتھ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں ڈیل ختم ہوچکی اور میں اس سے ڈیل نہیں کرنا اور نہ مزید مذاکرات کا قائل ہوں۔ میرے لوگوں نے اگر ایران کے ساتھ بات کرنی ہے، تو کریں مگر انہیں بالآخر آنا میرے پاس ہی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے لوگ خطرناک ہیں، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا، اور ہم بنانے بھی نہیں دیں گے۔

امریکی صدر نے نیٹو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نیٹو سے خوش نہیں، کیونکہ اس نے ایران کے خلاف ہماری مدد نہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے آج ایران پر حملوں کے بعد اس نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ کشیدہ صورتحال مزید سنگین ہونے پر امریکا نے ایران کو تیل کی فروخت کی اجازت کا لائسنس پھر منسوخ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

کراچی: اہم شاہراہ 6 بجے سے ٹریفک کیلیے بند جماعتِ اسلامی کے دھرنوں اور احتجاجی تحریک کے لیے انتظامات مکمل، کارکنان کو متحرک کرنے کی مہم تیز ملک بھر کی شاہراہوں اور عمارتوں پر برقی ققمقموں سے چراغاں، گرینڈ آزادی ریلیوں کا انعقاد یومِ آزادی پر تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، وائلٹنگ پر پابندی اگست پر سول و ملٹری اعزازات کا اعلان: بہادری اور نمایاں خدمات پر سول ایوارڈز تفویض ملک بھر میں 79 واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا، وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامتی