جمعہ, 21 اگست 2026 | 7 ربیع الاول 1448 ہجری | 6 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
سرکاری افسران کی بگھی پر سواری، وزیر اعظم نے سخت نوٹس لے لیا

سرکاری افسران کی بگھی پر سواری، وزیر اعظم نے سخت نوٹس لے لیا

اسلام آباد (21 اگست 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کی سرکاری تقریب میں چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی بگھی پر سواری کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر مایوسی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسران کو الگ الگ تحریری طور پر انتباہ جاری کیا۔

تحریری انتباہ میں کہا گیا کہ افسران کی بگھی پر آمد سے مراعات اور نمود و نمائش کا تاثر ملا، ایسا طرز عمل عوامی خدمت کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے کیونکہ سرکاری افسران عوام کی امانت کے طور پر عہدے سنبھالتے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ سرکاری افسران سے عاجزی، ضبط، وقار اور درست فیصلوں کی توقع کی جاتی ہے، ایسے طرز عمل سے سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد مجروح ہوتا ہے، اعلیٰ افسران سے متوقع طرز عمل کے معیار کی پاسداری ضروری ہے، دارالحکومت کے انتظامی سربراہ سے اعلیٰ ترین معیار کی توقع ہے۔

دستاویز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فرائض کی انجام دہی میں محتاط رہنے اور آئندہ ایسا طرز عمل نہ دوہرانے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کو وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حرف بہ حرف عمل کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

پاکستان اور گوگل میں ایم او یو سائن، طلبا کیلیے مفت اے آئی جیمینائی پلس اور سرٹیفکیٹس برطانوی میڈیا نے پاکستان ٹیم کو نصف صدی کی بدترین ٹیم قرار دیدیا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا ترکیہ کا بڑا فیصلہ، نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزیشن اتحاد کی منظوری دے دی سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان