جمعہ, 21 اگست 2026 | 7 ربیع الاول 1448 ہجری | 6 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
پاکستان اور گوگل میں ایم او یو سائن، طلبا کیلیے مفت اے آئی جیمینائی پلس اور سرٹیفکیٹس

پاکستان اور گوگل میں ایم او یو سائن، طلبا کیلیے مفت اے آئی جیمینائی پلس اور سرٹیفکیٹس

حکومت پاکستان اور گوگل میں ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے جس کے تحت طلبا کو مفت جیمینائی اےآئی پلس اور سرٹیفکیٹس ملیں گے۔ تعاون کا مقصد پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور ڈیجیٹل معیشت کو 2030 تک 30ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی موجودگی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط جس کیے گئے جس کی تقریب میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نئی مہارتوں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی بہتری اور نوجوانوں کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

گوگل کے تحت 2026 میں پاکستانی نوجوانوں کو ڈیڑھ لاکھ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کیے جائیں گے۔ طلبا کو گوگل اے آئی پلس اور جیمینائی نوٹ بک تک ایک سال کی مفت رسائی دی جائے گی۔

اسلام آباد میں اےآئی سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا جس میں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت ملےگی۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹل تبدیلی اور عوامی خدمات کو جدید بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔

زرعی شعبے میں فصلوں کی نگرانی اور پیداوار کا اندازہ لگانے کے لیے بھی اےآئی کا استعمال ہو گا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کوعالمی منڈیوں تک رسائی میں مددفراہم کی جائےگی۔

مقامی ایپ ڈویلپرز اور گیمنگ اسٹوڈیوز کی معاونت اور ڈیجیٹل پیمنٹس ایکو سسٹم کو مضبوط بنایا جائے گا۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس قائم ہو گی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

برطانوی میڈیا نے پاکستان ٹیم کو نصف صدی کی بدترین ٹیم قرار دیدیا سرکاری افسران کی بگھی پر سواری، وزیر اعظم نے سخت نوٹس لے لیا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا ترکیہ کا بڑا فیصلہ، نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزیشن اتحاد کی منظوری دے دی سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان