صدر ٹرمپ کو بال روم بنانے اور نٹالی کیساتھ سفر میں دلچسپی ہے، سینیٹر جان اوسوف
واشنگٹن: ڈیموکریٹک سینیٹر جان اوسوف نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام کرنے کے بجائے وائٹ ہاؤس میں بال روم بنانے اور معاون خصوصی نٹالی ہارپ کے ساتھ سفر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر جان اوسوف نے صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے وائٹ ہاؤس میں بال روم بنانے میں لگے ہیں۔
ڈیموکریٹک سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنی معاون نٹالی ہارپ کے ساتھ اڑتے محل میں سفر چاہتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے ڈیموکریٹک سینیٹر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جنسی امتیاز اور بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش قراردے دیا۔
واضح رہے کہ نیٹالی ہارپ امریکی صدر کی ایگزیکٹو اسسٹنٹ ہیں، ان کی ذمہ داریوں میں صدر کے روز مرہ امور، رابطہ کاری اور کمیونیکیشن مینجمنٹ شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیٹالی ہارپ نے مبینہ طور پر ٹرمپ کو 2023 میں کئی تعریفی اور ذاتی خطوط بھیجے تھے اور ایک خط میں ہارپ نے کہا تھا کہ ٹرمپ ہی اس کے لیے سب کچھ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ سوشل میڈیا پر اپنی کئی پوسٹس نیٹالی ہارپ کو زبانی بتا کر ہی لکھواتے ہیں جس سے نٹالی ہارپ کے اثر و رسوخ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔