جمعہ, 21 اگست 2026 | 7 ربیع الاول 1448 ہجری | 6 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
بانی پی ٹی آئی کو صبح سویرے شفا اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

بانی پی ٹی آئی کو صبح سویرے شفا اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی (21 اگست 2026): بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو صبح سویرے شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان جنہیں سپریم کورٹ کے حکم پر رات گئے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، انہیں چند گھنٹوں بعد صبح سویرے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
عمران خاقن کو اڈیالہ جیل میں ان کے سیل میں شفٹ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان، بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان ان کے ہمراہ تھیں۔
شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ڈاکٹروں کے 6 رکنی بورڈ نے ان کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان تین سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ سپریم کورٹ نے دو روز قبل ان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

سعودی عرب کے اہم شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان کویت: وزارت داخلہ کا ویزوں سے متعلق اہم اعلان بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلہ دیش کے صدر منتخب بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں‌ معائنہ، ڈاکٹرز کی ٹیم نے صحت مند قرار دیا، وزیر اطلاعات صدر ٹرمپ کو بال روم بنانے اور نٹالی کیساتھ سفر میں دلچسپی ہے، سینیٹر جان اوسوف امریکی طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن کی مشرق وسطیٰ میں انٹری