پاکستان اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) نے ثقافت، ورثے کے تحفظ، سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام آباد میں قومی ورثہ و ثقافت کے وزیر اورنگزیب خان کھچی اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بائیوف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ثقافتی تبادلوں اور سیاحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد اور اصولوں پر کاربند ہے اور ستمبر 2026ء میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی صدارت سنبھالنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔