منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا

ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا

بیجنگ: ایران پر امریکا کی جانب سے لگائی معاشی پابندیوں کے بعد چین کا ردِعمل سامنے آگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکا کی جانب سے لگائی غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

چینی سفارتخانہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چین اپنی کمپنیوں کے حقوق اور مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گا، امریکا کی یکطرفہ پابندیوں کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی گئی غیر قانونی پابندیوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہیں۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چار اصول ضروری ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے اور جنگ کے بعد کے غزہ میں رہنے والے فلسطینی عوام پر حکومت فلسطینی ہی کریں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کی فہرست سے نکال دیا 25 اور 26 اگست کو بھاری گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد شامی مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد