امریکہ میں امیگریشن کی خلاف ورزی پر ایک ماہ میں 51,000 افراد کی ریکارڈ گرفتاری
امریکی وفاقی حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر سے 51,000 غیر قانونی تارکینِ وطن کو حراست میں لیا گیا، جو کہ ایک نیا نیا ماہانہ ریکارڈ ہے۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی اور امیگریشن حکام نے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں تصدیق کی ہے کہ سرحدوں اور ملک کے اندرونی حصوں میں جاری سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں صرف ایک ماہ میں 51,000 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ امریکی تاریخ میں امیگریشن ڈٹینشن کا نیا ماہانہ ریکارڈ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں انڈسٹریل ایریاز، ورک پلیسز، اور سرحدوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں۔ جہاں حکومت اس کامیابی کو سرحدی انتظام اور ملکی قوانین کی بالادستی سے تعبیر کر رہی ہے، وہاں حقوقِ انسانی اور تارکین وطن کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں گرفتاریوں سے ڈیپوٹیشن سینٹرز میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور قانونی کارروائی میں تاخیر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔