کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان سرحد سے اندر منتقل کرنے سے متعلق اقوامِ متحدہ کی رپورٹ جاری
اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق افغان حکام نے سرحد کے قریب سے کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی نقل و حرکت شروع کی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ 38ویں مانیٹرنگ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان انتظامیہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 2 ہزار جنگجوؤں اور ان کے اہلخانہ کو پاک افغان سرحد سے دور افغانستان کے اندرونی حصوں میں منتقل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد سرحدی کشیدگی میں کمی لانا اور بین الاقوامی تشویش کو دور کرنا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے خاتمے اور سرحدی سیکیورٹی کے لیے یہ اقدامات اہم ہیں، تاہم پاکستان تمام تر دہشت گرد بنیادی ڈھانچے کے مکمل خاتمے پر زور دیتا ہے۔