اتوار, 16 اگست 2026 | 2 ربیع الاول 1448 ہجری | 1 بھادوں
بریکنگ نیوز
ٹرمپ کا قوم سے خطاب: ایران کو "قدیم دور" میں دھکیلنے کی دھمکی، جنگی مقاصد کی تکمیل کا دعویٰ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس کے بعد مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے برطانیہ کی قیادت میں 40 ممالک کا اتحاد سرگرم ہو گیا ہے اور مشترکہ فوجی و سفارتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے پاکستان اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں اقوام متحدہ نے لبنان میں امن دستوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی پولیس نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن کو حراست میں لے لیا ہے عراق 40 سال اور ترکیہ 24 سال کے طویل وقفے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں قطر کی اہم ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے عالمی سطح پر توانائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قطر کی گیس سپلائی میں کمی دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
کیا تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند ہونے جا رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

کیا تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند ہونے جا رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

لاہور: پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہے کہ کیا تعلیمی ادارے31 اگست تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اختتام قریب آتے ہی سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا کی واپسی کی تیاریاں جاری ہیں۔

تاہم جاری مون سون بارشوں کے باعث تعطیلات میں ممکنہ توسیع سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کیا یکم ستمبر 2026 کو اسکول دوبارہ کھلیں گے؟
موجودہ طے شدہ شیڈول کے تحت پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 23 اگست 2026 کو ختم ہو رہی ہیں، جس کے بعد 24 اگست سے اسکول دوبارہ کھلنے کے قومی امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 23 اگست سے آگے تعطیلات بڑھانے کی فی الحال کوئی تجویز یا رپورٹ زیرِ غور نہیں ہے۔
تاحال پنجاب حکومت کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا جبکہ صوبے کے دریاؤں میں بھی کسی بڑے سیلابی خطرے کی پیش گوئی نہیں کی گئی، جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسکول مقررہ شیڈول کے مطابق 24 اگست سے کھل جائیں گے۔

تاہم، تعطیلات میں کسی بھی قسم کی توسیع یا شیڈول میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ پنجاب حکومت ہی کرے گی۔
خیال رہے گزشتہ سال پنجاب حکومت نے شدید مون سون بارشوں اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 31 اگست 2025 تک بڑھا دیا تھا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

ملک بھر کی شاہراہوں اور عمارتوں پر برقی ققمقموں سے چراغاں، گرینڈ آزادی ریلیوں کا انعقاد یومِ آزادی پر تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، وائلٹنگ پر پابندی اگست پر سول و ملٹری اعزازات کا اعلان: بہادری اور نمایاں خدمات پر سول ایوارڈز تفویض ملک بھر میں 79 واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا، وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامتی پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال خیبر پختونخوا کابینہ نے ملاکنڈ ڈویژن اور ضم شدہ اضلاع کے لیے سیلز ٹیکس ریلیف منظور کر دیا