بین الاقوامی میڈیا کے لیے نگران پالیسی: 'فارن میڈیا فیسیلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026'
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بین الاقوامی صحافیوں اور اداروں کے لیے نئی این او سی پالیسی نافذ کر دی۔
حکومتِ پاکستان اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے "فارن میڈیا فیسیلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026" جاری کر دی گئی ہیں۔ اس نئی پالیسی کے تحت تمام غیر ملکی صحافیوں، انٹرنیشنل نیوز ایجنسیوں اور ڈیجیٹل و سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے وزارتِ اطلاعات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ (EP Wing) کے پاس رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کی رو سے بین الاقوامی صحافیوں کو ملک کے تین بنیادی شہروں یعنی اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے باہر سفر کرنے، کوریج کرنے یا فلم بندی کے لیے پہلے سے این او سی (NOC) حاصل کرنا پڑے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد صحافیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور ملک میں میڈیا رجسٹریشن کے طریقہ کار کو منظم بنانا ہے۔