آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایران اور عمان کے درمیان 60 روزہ معاہدہ
ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو بحال کرنے کے لیے 60 روزہ ابتدائی اور عارضی فریم ورک پر اتفاق ہو گیا ہے۔
خلیج فارس میں کئی ہفتوں سے جاری شدید تناؤ اور بحری ناکہ بندی کے بعد سلطنتِ عمان کی سفارتی کوششیں رنگ لائی ہیں۔ عمان کی ثالثی میں ایران نے آبنائے ہرمز سے تجارتی کارگو اور تیل بردار جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے 60 دن کے عارضی فریم ورک پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ دنیا بھر میں خام تیل کی ترسیل کے لیے یہ تنگ سمندری راستہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور حالیہ تنازعات کی وجہ سے یہاں تجارت سخت متاثر ہوئی تھی، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا تھا المعاہدے کے تحت مخصوص 'سیف کوریڈورز' کے ذریعے تجارتی جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم، عمانی حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر مکمل عمل درآمد ایرانی 'سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل' کی حتمی منظوری سے مشروط ہے، جس پر عالمی برادری اور توانائی کی منڈیاں نظریں جمائے ہوئے ہیں۔